نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس میں پانی سے 25.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 12.17 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ اکتوبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

نیپرا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنیوں کی نقصانات کے حوالےسے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ جتنا زوربجلی پیداکرنے پرلگایا اتنا اس کی ترسیل پہ لگاتے تومسائل نہ ہوتے، کے الیکڑک پلانٹ لگارہا مگراین ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کرنے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ہرطرح سے صارفین کو دبا رہے ہیں کہ سانس ہی نہ لے سکیں، صارفین نے 960 میگاواٹ کے سولر پینل لگالئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو صارفین برداشت کرسکتے ہیں وہ سسٹم سےنکل رہے ہیں، بجلی صارفین اب سولر پینلزلگا رہے ہیں، میں جب سے آیا ہوں یہی دیکھ رہا ہوں کہ بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے، کبھی تو ایسا ہوکہ سی پی پی اے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرے۔


متعلقہ خبریں