رانا ثنااللہ کو رہائی کا پروانہ مل گیا


لاہور ہائی کورٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں رہائی کا پروانہ مل گیا۔ 

قبل ازیں ان کے ضمانتی مچلکے عدالت عالیہ میں جمع کرانے کی اجازت ملی تھی۔

رانا ثناءاللہ کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دی تھی کہ انسدادِ منشیات عدالت کے دونوں ٹرائل جج رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے باعث ن لیگی رہنما کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہو پا رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مچلکے کسی اور جج کے پاس  جمع  کرانے کی اجازت دی جائے۔

ایڈیشنل رجسٹرار نے اس درخواست کو جسٹس چوہدری مشتاق احمد  کو بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

جسٹس چوہدری مشتاق نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا اور 10، 10 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ رانا ثنا اللہ کے 6 ماہ تک حراست میں رہنے کا حساب کون دے گا؟


متعلقہ خبریں