روپے کی قدر میں استحکام

Dollar price

کراچی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے منگل کے روز روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 154.90 روپے کا ہو گیا۔

پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.10 روپے کا فروخت ہوتا رہا تاہم آج پاکستانی روپیہ پھر سے مضبوط ہوا اور ڈالر کی قدر154.90 روپے ہو گی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی، اسی وقت سے ڈالر دھیرے دھیرے اپنی قدر کھو رہا ہے اور روپیہ مضبوطی کی جانب جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں