صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 87,800 روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس طرح صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ کے بعد اس کی قیمت 75,274 روپے ہوگئی

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنا بیچنا، شناختی کارڈ کے بغیر ہوگا ناممکن؟ کالا دھن سامنے لانا ہوگا

خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنےوالےمحتاط ہوگئے ہیں اور اب سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں