رانا ثناء اللہ کیمپ جیل سے رہا

کس چیز کے مذاکرات؟ دفاعی تنصیبات کے حملہ آور کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: مبینہ منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو کیمپ لاہور سے جمعرات کے روز رہا کردیا گیا۔

رانا ثناء اللہ کی رہائی عدالت کی جانب سے جاری کی گئی روبکار ڈسٹرکٹ کیمپ جیل پہنچانے کے بعد عمل میں آئی۔ رانا ثناء اللہ کی رہائی کے دوران جیل کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔

لیگی کارکنوں  نے اس موقع پر رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریار کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس دوران  لیگی کارکنان اور جیل پولیس کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تلخ کلامی پولیس کی جانب سے رانا شہریار کی گاڑی جیل کے گیٹ پر روکنے پر ہوئی۔

رانا ثنااللہ کو رہائی کا پروانہ مل گیا

خیال رہے کہ تین دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔


متعلقہ خبریں