مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے 180 ایچ پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران مسلم لیگ ن کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ریکارڈ قبضے میں لینے کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے نے ایک کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک بھی قبضے میں لی ہے ان کے پاس جج ویڈیو کیس کے حوالے سے ریڈ وارنٹ موجود تھا۔ واجد ضیا کو ایف آئی اے کا سربراہ لگایا گیا ہے جو مسلم لیگ ن کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے اور یہ عمران خان نیازی کا اوچھا ہتھکنڈا ہے۔ ہم نے جولائی میں جواب جمع کرا دیے تھے اور کارروائی مکمل ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم

ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ میں چھاپے کی اطلاع ملتے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں