آئی ایم ایف سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط اگلے ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 20 دسمبر 2019 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کیلئے مکمل معاونت کا اعادہ

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ اسی طرح  ملک کے مجموعی ذخائر 17.60 کرور ڈالر ہوگئے ہیں۔ ،استیٹ بینک


متعلقہ خبریں