سندھ میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ


کراچی: موجودہ جیلوں میں مذید قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہونے کے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیل اصلاحات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت مشترکہ سربراہی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری عمل درآمد، پراسیکیوٹر جنرل سندھ ، آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو صوبے کے جیلوں کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ جیل خانہ جات نے بتایا کہ جیلوں میں 13,038 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت صوبے کی جیلوں میں 17,239 قیدی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ٹھٹہ، نوابشاہ اور ملیر کی جیلوں میں مزید بیرکس بنائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جیلیں کم، قیدی زیادہ ہو گئے

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت 4,623 قیدیوں کو مختلف پیشہ ورانہ تربیت جس میں کمپیوٹر، انگلش لینگویج کورس، بیوٹیشن کورس، کارپینٹری، موٹر وائنڈنگ، الیکٹریشن، ہینڈی کرافٹس، ایمبرائیڈری اور دیگر کورس کروائی جارہے ہیں۔

آئی جی جیل نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کی جیلوں میں 6,886 قیدیوں کو پرائمری سے لے کر ماسٹرز تک کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں