نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا ایک اور اعزار


نیو یارک: لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ایک اور اعزار سے نوازا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو دہائی کی مشہور ترین نو عمر ٹین ایجر قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے جائزہ رپورٹ میں ملالہ یوسفزئی کو یہ اعزاز سال 2012 کے دوران بچیوں کی تعلیم پرکام کرنے پر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2014 میں ملالہ یوسفزئی  نے کم عمر ترین نوبل انعام جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔

تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی باہمت پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام 2014ء میں جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کشمیریوں کے حق کیلئے میدان میں آگئیں

ملالہ یوسفزئی اکتوبر 2012ء میں اس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب اسکول سے گھر جاتے ہوئے سوات میں طالبان شدت پسندوں نے انھیں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

ایک گولی اُن کے سر میں بھی لگی، ملک میں ابتدائی علاج کے بعد اُنھیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں صحتیابی کے بعد نہ صرف  اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ملالہ فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے لیے بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں