بلوچستان کی حکمران جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے


کوئٹہ: صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)  میں اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال اچھے انسان ہیں لیکن وہ اچھے وزیراعلیٰ ثابت نہ ہوسکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ جام کمال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ڈیڑھ سال تک خاموش رہا لیکن حکومت کی بہتری نظر نہ آئی۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ  پارٹی کو ایک شخص کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں