حکومت ہر اس چیز کا ساتھ دیگی جو بلوچستان کے مفاد میں ہوگی، وزیراعلی بلوچستان


کوئٹہ؛ ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر اس چیز کا ساتھ دیگی جو صوبے کے مفاد میں ہوگی۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ہر طرح سے کام کیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں حزب اختلاف کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ بلوچستان کے کسی بھی حلقے کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھا ہے۔

جام کمال نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں کے ترقیاتی فنڈز کے دیکھ لیں اپوزیشن کو کیا دیا گیا۔ پی ایس ڈی پی کے تحت ایسی اسکیمیں مکمل کر لی ہیں جو گزشتہ 19 سال سے مکمل نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی حکمران جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 30 ارب روپے لگا رہے ہیں۔ 1,700 میں سے 1,100 اسکیمیں ٹینڈر ہوچکی ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ 2,461 اسکیموں کیلئے 40 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت پہلی مرتبہ 2,500 کلو میٹر روڈ بنا رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں