جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، لیگی رہنما میاں رضا کے گھر بھی چھاپہ

جج ویڈیو کیس، ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ کے بعد میاں میر میں واقع لیگی عہدیدار میاں رضا کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

جج ارشد ملک ویڈیو اسیکنڈل میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علاقہ پولیس کی مدد سے میاں رضا کے ڈیرے پر چھاپہ جج ارشد ملک کیس میں تفتیش کے سلسلہ میں مارا۔

قانونی مشیر محمد مظاہر نے کہا کہ مجھے برطانیہ سے میاں رضا اور ان کی اہلیہ نے فون پر چھاپے سے متعلق آگاہ کیا۔ جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر مجھے بیرونی اور اندرونی تالے ٹوٹے ہوئے ملے۔

انہوں نے کہا کہ میاں رضا کی رہائش گاہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ، کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات غائب ہیں۔ پولیٹیکل سیکرٹریٹ سمیت رہائشی کمروں کے تالے بھی توڑ کر ریکارڈ اور ضروری سامان سیکیورٹی ادارے کے اہلکار لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب نے پاکستان کی بھرپور امداد کا اعلان کر دیا

محمد مظاہر نے کہا کہ جج ارشد ملک کیس کے ساتھ میرے کلائنٹ میاں رضا اور ان کی اہلیہ سلمٰی رضا کو جوڑا جا رہا ہے جبکہ ہمیں اس کارروائی سے متعلق کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بیان دینے کے لیے میرے کلائنٹ کو ماضی میں فون کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں