پیپلز پارٹی کا لیاقت باغ میں جلسہ سے قبل اہم اجلاس

پیپلز پارٹی کا لیاقت باغ میں جلسہ سے قبل اہم اجلاس

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسے سے قبل اہم مشاورتی اجلاس طلب ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں بلایا گیا تھا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر اور مستقبل کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ مشاورتی اجلاس میں جلسے کے انتظامات سے پارٹی قیادت کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی۔ لیاقت باغ میں بلاول بھٹو زرداری  تقریر کے اہم نکات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے بلاول کو تقریر میں مہنگائی بیروزگاری سمیت اہم عوامی ایشوز پر بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا پر پابندیوں، پارلیمنٹ کو غیر فعال کرنے اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کے نام نکالے جانے پر تنقید بھی نکات میں شامل۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غورکیا گیا۔ راولپنڈی کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کرے گی جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ اندورن سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں