احتساب نہیں انتقام کا سلسلہ جاری ہے، حمزہ شہباز

9 ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے اضافی قرضے لیے گئے، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل


 لاہور. پنجاب اسسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب نہیں انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور مٰن ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہواؤں کا رخ بدلتا ہے لیکن لوٹ کر اپوزیشن کی طرف اجاتا ہے۔ عدالتوں کے فیصلے بول رہے ہیں کہ ثبوتوں کے بغیر اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے سوال کیا کہ یہ کیسا  نیا پاکستان ہے جہاں لوگ بھوک سے مر ریے ہیں۔ عام آدمی سے پوچھیں کہ 2019 اس کیلئے کیسا گزرا؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائے 14 ماہ میں کونسا ایک منصوبہ مکمل کیا۔ اورنج ٹرین چلانے کی کسی ایک ڈیڈ لائن پر پنجاب کے حکمران عمل نہیں کر سکے۔ پشاور بی آر ٹی منصوبہ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھتو ایک عظیم لیڈر تھیں، ہم سیاسی اختلاف میں محسنوں کو بھول جاتے ہیں۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تو مناتے ہیں مگر انکے فرمودات پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ دعا گو ہوں کہ ہم اپنی زندگیوں میں پاکستان کو قائد کا پاکستان بنا سکیں۔


متعلقہ خبریں