بے نظیر پر حملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے؟فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم قائدین دشمن کے بیانیے کی آواز بن رہے ہیں، فیاض چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو  پر حملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے، جبکہ وہ ان کے چیف سیکیورٹی آفیسر تھے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  بے نظیر بھٹو کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں کیا گیا؟  بلاول بھٹو زرداری آج اپنے والد سے ان سوالوں کا جواب مانگیں۔

صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری گروپ کے چیف ایگزکٹو آفیسر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو نیب میں پیش ہونا ہوگا۔ بلاول کے  پاپا  نے بھی نیب میں پیش نہ ہونےسے متعلق متکبرانہ بیان دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتالوں کے تحفظ کیلئے بل لا رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ راولپنڈی میں کرائے کے جتنے لوگ اکٹھے کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہونا۔ آپ کھربوں روپے غریب عوام پر لگا دیتے تو بہت اچھا ہوتا۔

 


متعلقہ خبریں