ن لیگ کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمان سن لیں ان کی حکومت نے ملک میں لفافہ کلچر شروع کیا تھا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوز پرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگوں کو آج  بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کا قانون پر عمل درآمد کرانا  ڈاکوؤں، چوروں اور مافیا کو برا لگتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے مذید کہا کہ چور لٹیروں اور ڈاکوؤں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے۔ اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل جہلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں موجود مافیا ترقی کی راہ میں  رکاوٹ ہے، اخبارات میں بھی یہی مافیا بیٹھا ہوا ہے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہر روز بری خبریں چلا کر کئی صحافی پرانے سسٹم سے پیسے بنا رہے ہیں۔ ان کی روزی بند ہوگئی ہے اس لیے وہ حکومت کے خلاف لکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں