نیب کی رکاوٹ دور، وزیراعظم کی تاجروں کو مبارکباد

یوم استحصال: وزیراعظم آج مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایک بڑا مسئلہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی مداخلت تھی، اب ایک آرڈیننس کے ذریعے یہ رکاوٹ دور کر دی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک کی تاجر برادری مسائل کا شکار ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ملک کو آگے بڑھانے میں اس طبقے کا اہم کردار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب کو صرف پبلک آفس رکھنے والے افراد کی جانچ پڑتال کرنی چاہیئے، تاجروں کے لیے یہ رکاوٹ اب دور ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 2023 تک سب کو یاد دلاتے رہیں گے کہ انہیں کن حالات میں حکومت ملی تھی، وہ گزشتہ حکومتوں کے کارنامے بتاتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جب ان کی حکومت آئی تو ملک پر 30 ہزار ارب روپے کا قرض تھا، وہ اگلے الیکشن تک اپنی کارکردگی بتاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کا تصور چین نے اپنایا، اس سے قبل یورپ اور امریکہ نے بھی کمزور طبقے کی ذمہ داری اپنے سر لی۔

 


متعلقہ خبریں