بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ شروع


کوئٹہ: صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)  میں اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد نئی حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے بلوچستان کے قائم مقام گورنرعبدالقدوس بزنجو کے ساتھ بیک ڈور رابطے شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا جلد عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ  باضابطہ ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما عبدالغفور حیدری کو قدوس بزنجو کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو گزشتہ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی کے بعد وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

 


متعلقہ خبریں