اقرا عزیز اور یاسر حسین کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، گزشتہ رات مہندی کے موقع پر دونوں کے رقص نے سوشل میڈیا میں اپنی جگہ بنا لی۔

اپنی مہندی اور اس موقع پر رقص کے کچھ لمحات اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین نے انگرکھا پہن رکھا تھا۔

والہانہ انداز میں جھومتی جوڑی کی خوشی ان کی ایک ایک حرکت سے پھوٹ رہی تھی۔

دونوں کی والہانہ مسکراہٹ ان کی مسرت کو عیاں کر رہی تھی۔

مہندی کے موقع پر اقرا عزیز کی تصاویر بہت مقبول ہو رہی ہیں جن میں وہ مہندی لگواتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں جوڑے کے چہروں پر مسرت بھری مسکراہٹوں کی روشنی بکھری نظر آتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Eeeeeee!!!! ? @ssphotography_official @yasir.hussain131 #iqyasirdaviyah

A post shared by IQRA AZIZ?? (@iiqraaziz) on


متعلقہ خبریں