مری میں مشکل پیش آنے پر کیا کریں؟


راولپنڈی: پنجاب بھر میں سکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی عام تعطیلات کے بعد سیاحوں اور والدین نے بچوں کے ساتھ ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا ہے۔

سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی محمد بن اشرف  کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں اب تک 14,258 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔ مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کو سیاحوں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز اور افسران مری کی تمام شاہراہوں پر چاک و چابند موجود ہیں۔ ٹریفک پولیس نے مری جانے والے سیاحوں کو ہدایت کی ہے مدد اور  رہنمائی کے لیے  ہیلپ لائن 9269200-051 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر کو خوشگوار بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں