آرمی چیف کا کراچی کور کا دورہ، جوانوں، افسروں سے خطاب


کراچی : پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سرحدی علاقوں میں پاکستان رینجرز کی پوسٹوں کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاری کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فوج کی تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں