حکومت نے سب سے بڑا این آر او دے دیا، شاہد مسعود

حکومت نے سب سے بڑا این آر او دے دیا، شاہد مسعود

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے نیب آرڈیننس2019 منظور کر کے گرینڈ این آر او کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے سینیئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ حکومت نے نیب آرڈیننس کے ذریعے سیاست دانوں کو این آر دو دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو کاروباری شخصیات کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا ہے تو چوہدری شوگر ملز کیس اور اس قسم کے دیگر مقدمات میں آپ کیسے ثابت کریں گے کہ تاجر کون ہے اور سیاست دان کون ہے۔

نوازشریف، آصف زرداری اور انور مجید کو حکومت کیا کہے گی تاجر یا سیاست دان۔ سیاست دان کہیں گے ہم تو تجارت کر رہے ہیں۔

نیب آرڈیننس 2019 کے ذریعے نیب کو تاجربرادری کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا ہے اور سیاست دان بھی تو تجارت کرتے ہیں۔

آصف زرداری پر اومنی گروپ کا کیس ہے جو  ان کا کاروبار ہے، نوازشریف پر بھی شوگرملز کا کیس ہے جو کاروبار ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان نے نیب کے پر کاٹ دیے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے نیب آرڈیننس2019 پاس کیا ہے جس کے تحت نیب صرف نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا جب کہ  ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج، آئی پی اوز کےمعاملات  پر ایف بی آر کارروائی کرے گا۔

آرڈیننس کے تحت ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کے خلاف ادارے کے  نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے۔

سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا، سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی۔

زمین کی قیت کے تعین کے لیے ایف بی آر یا ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طے کردہ ریٹس سے نیب کارروائی کے لیے رہنمائی لے گا۔


متعلقہ خبریں