طالبان کا افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک

طالبان کا افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک

فائل فوٹو


ہلمند: افغانستان میں صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

افغان پولیس کے مطابق طالبان حملے میں 10 افغان آرمی کے اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ چیک پوسٹ پر 16 اہلکار تعینات تھے۔

افغانستان کی خبر ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق حملہ آور زیر زمین خندق کھود کر چیک پوسٹ تک پہنچے اور حملے سے قبل دھماکے کیے۔

طالبان حملے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ ولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور چند مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے رواں ہفتے کے آغاز پر منگل کے روز بھی طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے سات فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 26 دسمبر کو بھی طالبان کے حملے میں چھ فوجی اہلکار ماے گئے تھے۔

اس ہفتے طالبان کا افغان فوجی اہلکاروں پر یہ تیسرا حملہ ہے اور ان حملوں میں کم سے کم 20 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ رواں ہفتے طالبان کے حملوں میں افغان فوج کے 10 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں