امریکی میری ٹائم فیسلٹی ’رینسم ویئر‘ کی زد میں

Cyber

اسلام آباد: امریکہ کے میری ٹائم ٹارنسپورٹیشن سیکیورٹی ایکٹ (ایم ٹی ایس اے) ریگولیٹری فیسلٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نیٹ ورک پر کامیاب سائبر حملے ’رینسم ویئر‘ کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ نے سمندری حفاظتی الرٹ جاری کر دی ہے۔

اس خطرناک سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں مگر ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ای میل میں موجود لنک پر کلک کرنے سے یہ وائرس پھیلا ہے۔

یہ سائبر حملہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے کمپنی کا سارا نظام قریباً 30 گھنٹے کے لیے بند ہو گیا۔

’رینسم ویئر‘ نے نیدرلینڈ کی ’ماسٹریچٹ یونیورسٹی‘ کے قریباً تمام ونڈوز 7 والے کمپیوٹرز پر بھی اٹیک کر دیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قریباً تمام ونڈوز اس سائبر حملے کا نشانہ بنے ہیں اور اسی کی وجہ سے ای میل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

تاحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں آ سکی کہ اس وائرس کے ذریعے آیا کوئی سائنٹفک ڈیٹا بھی چوری کیا گیا ہے یا نہیں۔

پاکستان میں بھی اس سائبر حملے کے خطرات ہیں منڈلا رہے ہیں، کمپیوٹرز پر سائبر حملوں سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر میں “رنسم ویئر” وائرس مائیکرو سافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے، وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کر واپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں