صحت کارڈ کی حقدار افراد تک رسائی ممکن بنائی جائے گی، زلفی بخاری

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

فائل: فوٹو


 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستان اور انسانی وسائل سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی حقدار افراد تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ صحت کارڈ سے ملک سے باہر جانے والے لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 مہینے میں بڑی تبدیلی لانا ممکن نہیں ہے۔ کئی معامللات میں مزاحمت اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیا پاکستان بنانے کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں جتنی گنجائش ہے  اتنا کام کریں گے۔ حکومت  صحت، ادویات اور تعلیم کے شعبے میں کام کرے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جس طرح باہر ترقی کر رہے ہیں پاکستان کے لیے بھی کام کریں۔ اس وقت ہمیں آپکی ضرورت ہے۔ جب محنتی لوگ باہر سے آتے ہیں تو بہت سے نئے آئیڈیاز لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 35 سے 40 ہزار پاکستانی ڈاکٹرز امریکہ میں کام کرتے ہیں۔  ہم نے ان سے کبھی یہاں آنے اور کام کرنے کا نہیں کہا۔ اوورسیز پاکستانی آئیں اور اپنے ملک میں صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 7 فیصد حصہ ہیں۔ آپ باہر بیٹھ کر پاکستان کا سوچتے ہیں۔ اپنے ملک میں آ کر خدمات سرانجام دے دیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ہیلتھ اور اورسیز پاکستانیوں نے مل کر مشترکہ کام شروع کیا ہے، اورسیز اور ہیلتھ منسٹری کے پراجیکٹ کے لیے تین کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں