اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

فائل فوٹو


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک اور جوڑے نے شادی کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز  نے شادی کے پُرمسرت موقع پر معروف ڈیزائنرنومی انصاری کا ڈیزائن کیا ہوا روایتی لال جوڑا پہنا۔

اقراعزیز نے لال رنگ کے خوبصورت جوڑے پر روایتی سنہرے رنگ کی جیولری پہنی جس بہت پسند کیا گیا۔

اس جوڑی نے جولائی میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں سب کے سامنے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ایوارڈ تقریب میں یاسر حسین نے منفرد انداز میں اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی جسے اداکارہ نے قبول کرتے ہوئے ان کی خوشی کو دوبالا کیا تھا۔

ان کا میک اپ انڈسٹری کےمعروف میک اپ آرٹسٹ وقار نے کیا جس نے اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا دیے۔

دوسری جانب کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی کے دن کریم رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔

یاسرحسین اور اقراعزیز کی شادی کی تقریبات کا آغاز چند روز قبل مایوں کی رسم سے ہوا تھا۔

دونوں کی شادی کا دلچسپ کارڈ انوکھے اینیمیٹڈ اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا تھا جو منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

مہندی کی تقریب بھی شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں