چیف الیکشن کمشنر, ممبران کی تقرری: حکومت کی حکمت عملی سامنے آگئی

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: حزب اختلاف سے مذاکرات میں تعطل آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وفاقتی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا تنازعہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں چیف الکیشن کمشنر یا ممبران کی تعیناتی کےلیے رولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا۔ موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں۔ ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کرے گی۔


متعلقہ خبریں