نیب زدہ سیاست دانوں اور سرکاری ملازمین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لایا گیا نیب ترمیمی آرڈیننس نیب زدہ سیاست دانوں اور بدعنوان سرکاری ملازمین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس سے بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس میں منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سیاست دانوں بشمول شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔

نئے نیب آرڈیننس سے گرفتار بیوروکریٹس فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم افراد مستفید ہوں گے۔ اس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

نئے آرڈیننس سے آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرینس، پارک ویو سوسائٹی اور چینیوٹ کرپشن کیسز بھی احتساب عدالتوں سے دوسری عدالتوں میں منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اسی طرح لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینیجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نئے آرڈیننس سے 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 2 ارب پان پتی کے کیسز سمیت 60 سے زائد ریفرنسز احتساب عدالتوں سے دوسری عدالتوں میں منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا آرڈیننس آنے کے بعد کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے ایف آئی اے، کسٹمز، ایکسائز اور اینٹی سمگلنگ کورٹس کو منتقل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں