2019 کے دوران ہم ٹی وی کے چند بہترین ڈرامے


سابقہ کئی برسوں کی طرح 2019 کا سال ہم نیٹ ورک کے لیے شاندار ثابت ہوا اور ناظرین کے لیے ایسے شاہکار ڈرامے سامنے لایا جو ان کے ذہنوں پر نقش ہو گئے۔

ان میں سے مقبول ترین ڈرامے یہ ہیں جنہیں بار بار دیکھنے کو جی چاہتا ہے اور ہر بار تازہ بہ تازہ محسوس ہوتے ہیں۔

رانجھا رانجھا کر دی

اچھی تحریر، منفرد موضوع ، شاندار اداکاری اور بہترین عکس بندی نے ہم ٹی وی پر نشر  ہونے والے اس ڈرامے کو یادگار بنا دیا۔ عمران اشرف کےبھولےکے کردار نے تو سب کے دل جیت لیے، اگرچہ اقرا عزیز کے معصوم چہرے اور ذہانت نے بھی سب کو متاثر کیا۔

سنو چندا 

ڈرامے  سنو چندا  کو بے ساختہ مزاح کی وجہ سے پسند کیا گیا۔ مرکزی کردار ادا کرنے والے فرحان سعید اور اقرا عزیز کی جوڑی کو بہت سراہا گیا۔

آنگن

تقسیمِ ہندکے پس منظر میں بنایا گیا ہم ٹی وی کا ڈراما آنگن ایک بلاک بسٹر سیریل تھا ۔ پراعتماد اداکارہ سونیا حسین اور احسن خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔

عشق زہے نصیب

زاہد احمد آواز کے ساتھ اداکاری پر بھی عبور رکھتے ہیں اور دہری شخصیت کے مسائل پر مبنی  ڈراما عشق زہے نصیب ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا جسے انہوں نے بہت کامیابی کے ساتھ نبھایا۔

عہد وفا

ڈراما سیریلعہد وفاکو ناظرین میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ، یہ ڈراما وطن کے ایسے جانباز سپوتوں کی داستان ہے جو اس کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک  بہانے کو تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں