ترکی نے بجلی سے چلنے والی کار تیار کرلی


انقرہ: جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی نے گھریلو طور پر تیار شدہ پہلی بجلی سے چلنے والی کار تیار کرلی ہے۔

ترکی بجلی سے چلنے والی 175,000 کاریں بنانے کا اردہ رکھتا ہے جس پر تقریباً 13 سالوں میں 22 ارب لیرا یعنی  3.7 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

یہ منصوبہ ترک صدر طیب اردگان اور ان کی حکمران اے کے پارٹی کا ایک درینہ خواب تھا جس کا مقصد ملک کو طویل المیعاد معاشی طاقت بنانا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان نے جمعے کے روز ملک میں تیار کردہ بجلی سے چلنے والی کار کے ماڈل  کی رونمائی کی۔

بجلی سے چلنے والی کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی کی خواہش ہے کہ ان گاڑیوں کا نہ صرف گھریلو استعمال ہو بلکہ یہ کاریں گلوبل برانڈ کے طور پر یورپی ممالک کو بھی فروخت کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ ترکی کا 60 سالہ پرانا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔ جب ہم ان کاروں کو دنیا کے ممالک میں سڑکوں پر دیکھیں گے تو ہم فخر سے کہیں گے کہ ہم نے اپنی منزل حاصل کی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ بجلی سے چلنی والی کاروں کے لیے مکمل انفراسٹرکچر 2022 تک تیار ہو جائے گا۔

اردگان کی تقریر کے بعد  ترکی کے آٹو موبائل انیشی ایٹو گروپ (ٹوگ) کنسوشیم لیبل کی ایس یو وی ماڈل کی کار اور ایک اور سیڈان گاڑی کی اسٹیج پر رونمائی کی گئی۔

حکومتی سرپرستی میں شروع کیے اس پروجیکٹ کے لیے ٹیکسز وغیرہ کی چھوٹ حاصل ہوگی۔ ترکی کے شمال مغرب میں واقع برسا کے آٹوموٹو مرکز میں اس کا پیداواری پلانٹ لگے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدا میں کار کے پانچ ماڈل تیا کیے جائیں گے۔ حکومت نے 2035 تک بجلی سے چلنے والی 30000 گاڑیاں خریدنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں