وزیراعظم کا ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ 20 جنوری کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرمختلف اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔


متعلقہ خبریں