خواتین کی ویڈیو بنانے کے تنازعے پر دولہا قتل


پشاور کے علاقے پہاڑی پوری میں شادی تقریب کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پر فائرنگ ہو گئی، دولہا کو ولیمے کے روز قتل کر دیا گیا۔
پشاور سٹی پولیس کے مطابق ملزموں نے ولیمے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جوان سال دولہا عابد خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا پیش آیا، ملزمان میں دولہے کا بہنوئی بھی شامل ہے۔
واقعہ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
مقتول عابد خان کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے، سانحہ نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔


متعلقہ خبریں