2019 : ہم فلمز کے سفر کا ایک اہم سنگ میل


شائقین میں خوشیاں بکھیرنے اور فن کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا ہم فلمز کا مشن 2019 میں بھی جاری رہا، مزاح، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلموں نے شہریوں کے خوب دل جیتے۔

سپراسٹار

مومنہ اینڈ درید فلمز کی پیشکش، ہم فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونیوالی فلم ’سپر اسٹار‘ رواں برس سپر ہٹ رہی اور سال کی بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جوڑی نے فلم بینوں کے دلوں کو تسخیر کر لیا، اس فلم کے نغموں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

چھلاوہ

اسی طرح ہم فلمز کی تیار کردہ فلم ’چھلاوا‘ نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے، مہوش حیات اور اظفر رحمان کی لاجواب اداکاری مداحوں کو خوب بھائی۔

ریڈی اسٹیڈی نو

آمنہ الیاس اور فیصل سیف کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ نے بھی فلم بینوں کو اعلیٰ تفریح فراہم کی، معیاری مزاح اور خوبصورت اداکاری کی بدولت یہ پاکستان کی فلمی صنعت میں دلکش اضافہ ثابت ہوئی۔

سچ

ذوالفقار شیخ اور تسمینہ شیخ کی فلم ’سچ‘ کے سینما گھروں کی زینت بنتے ہی فلم بینوں کا رش پڑ گیا، اس میں نوجوان فن کاروں نے اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے، راحت فتح علی خان کی مدھر آواز سے مزین گیتوں نے مداحوں کے دل مسخر کر لیے۔

فلم ڈائرکٹر ذولفقار شیخ کا کہنا ہے کہ اس سال اچھی فلمیں بنی ہیں، امید ہے2020 میں مزید عمدہ فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

2019 میں گزشتہ برس کی بلاک بسٹر فلم ’ورنہ‘ کا ہم ٹی وی پر ورلڈ پریمئیر ہوا جسے دنیا بھر میں شائقین نے گھر بیٹھے دیکھا اور اس سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔


متعلقہ خبریں