دہائی کی مشہور طلاقیں

دہائی کی مشہور طلاقیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: دسمبر2019 کے اختتام پر صرف ایک سال ہی نہیں بلکہ ایک دہائی بیت جائے گی اور اس دوران بےشمار ایسے واقعات رونما ہوئے جنہیں ذرائع ابلاغ میں پذیرائی ملی۔

اس دہائی میں بے شمار شادی شدہ جوڑوں کے درمیان علیحدگیاں ہوئیں لیکن کچھ کو میڈیا میں خوب پذیرائی ملی۔

ذیل میں ہم چند ایسی شخصیات کا ذکر کریں گے جنہوں نے اس دہائی میں اپنے ہمسفر سے علیحدگی اختیار کی۔

نعمان جاوید اور جانان ملک

فائل فوٹو

گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جانان ملک نے ستمبر2016 میں انتہائی سادگی کیساتھ نکاح کیا جس میں خاندان کے قریبی افراد ہی شریک ہوئے۔ پاکستانی شوبز ستاروں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے سبب شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور چند ماہ بعد 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔
سارہ بھٹی اور میکال ذولفقار

فائل فوٹو

معروف اداکار اور ماڈل میکال ذولفقار کے شادی بھی دو بیٹیوں کے بعد بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور سات سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
میکال نے 2017 میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ سارہ بھٹی کے ساتھ ان کا 6 سال کا تعلق اب ختم ہوگیا ہے اور دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

عمران خان اور ریحام خان

فائل فوٹو

کرکٹر کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور ایک صحافی کی شادی 2015 کی سب سے بڑی خبر تھی اور اس کو کچھ عرصہ تک پوشیدہ بھی رکھا گیا۔
عمران خان(وزیراعظم) اور ریحام خان کی شادی بنی گالا میں انتہائی سادگی سے انجام پائی اور اس خبر نے قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں جگہ بنائی۔
دونوں کی یہ دوسری شادی تھی اور یہ بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ 10 ماہ بعد ہی اکتوبر میں ریحام خان نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
شادی کے بعد طلاق کی خبر بھی 2015 کی سب سے بڑی خبر بن گئی جس قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں جگہ ملی۔

شائستہ لودھی اور وقار واحدی

فائل فوٹو

مارنگ شوز کی متنازعہ میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی اور وقار واحدی کے درمیان 2012 علیحدگی ہوگئی تھی۔ اپنے سابقہ شوہر کے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھا انسان تھا لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات دو اچھے لوگ اچھے تعلقات نہیں رکھ  سکتے۔ بعد ازاں 2015 میں شائستہ لودھی نے دوسری شادی کر لی تھی۔

صنم بلوچ اور عبداللہ

فائل فوٹو

دونوں کی شادی 2013 میں ہوئی اور پانچ سال بعد انڈسٹری میں طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئی تھیں۔ دونوں ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرتےتھے وہیں ان کی ملاقات ہوئی جو بعد میں دوستی اور پھر بعد شادی میں تبدیل ہوگئی۔

صنم بلوچ2018 کے آغاز پر طلاق کی خبروں کی تردید کرتی رہیں تاہم اکتوبر2018 میں انہوں نے خود تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ سے علیحد گی ہوگئی ہے۔

ولی حامد خان اور نوربخاری

ادکارہ اور میزبان نور بخاری نے 2015 میں معروف گلوکارحامد علی خان کے بیٹے ولی حامد خان سے شادی کی مگر بد قسمتی سے مارچ 2017 میں دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ اداکارہ کی یہ چوتھی شادی تھی۔


متعلقہ خبریں