بھارت دو سوچوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت نے ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کیے ہیں



ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دو سوچوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار ہندوتوا کو فروغ دے رہی ہے، دنیا کے سامنے اس کے عزائم نے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر میزائل نصب ہو چکے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر5 مقامات سے باڑ کو کاٹا ہے اور ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان اقدامات کا کیا مقصد ہے؟ دنیا بھارتی اقدامات کو دیکھ رہی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اٹھانا چاہیے۔ اس وقت دنیا کا کوئی بھی قابل احترام رہنما بھارتی موقف کی حمایت نہیں کر رہا۔

بھارتی عوام نے متنازع بل مستردکردیا ہے، کئی ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی، بھارتی عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے فیصلے نے جذبات کو مجروح کیا، پاکستان نے اس مسئلے پر بھرپور طریقے سے آوازاٹھائی ہے اور  سعودی ہم منصب سے کہا بھارتی متنازع بل کےخلاف آواز اٹھنی چاہیے۔

مزید پڑھیں : ایل او سی کو پار کرنا پڑا تو کریں گے، بھارتی آرمی چیف

انہوں نے بتایا سعودی ہم منصب نے یقین دلایا کہ اوآئی سی کے فارم سے موثرآوازاٹھے گی، ماضی میں بھارتی حکومت کا ساتھ دینے والے بھی الگ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا چین نےمطالبہ کیا ہے کہ ایل او سی پر آبزرورزسلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے اور ہم سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں