وزیراعظم کی بے گھر افراد کیلئے پناہ کا انتظام کرنے کی ہدایت

5جنوری: اقوام متحدہ کے ادھورے عہد کی یاددہانی کا دن

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرد موسم میں بے گھر افراد کیلئے پناہ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بے گھر افراد کیلئے شیلٹر کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی جن کے لیے پناہ گاہوں میں جگہ نہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا بندوبست کیا جائے اور انتظامیہ فوری طور پر بے گھروں کے لیے کھانے کا انتطام بھی کرے۔

خیال رہے حکومت نے گزشتہ برس وفاق، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کا مقصد بے گھر افراد کو رات گزارنے کیلئے چھت اور کھانا فراہم کرنا تھا۔

وزیراعظم نے  شیلٹرہوم میں 3 وقت کا کھانا دینے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے گزشتہ برس بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بڑھتی سردی کے پیش نظر بے گھر افراد کو پناہ اور خوراک مہیا کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں