یمن: فوجی پریڈ پر میزائل حملہ سے پانچ افراد ہلاک

یمن: فوجی پریڈ پر میزائل حملہ سے پانچ افراد ہلاک

فائل فوٹو


یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق میزائل حوتیوں کی جانب سے داغا گیا تھا تاہم کسی نے اس حملے کی ذمہ دامہ قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین کے مطابق مہمانوں کے چبوترے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کم سے کم 8 افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی پریڈ ختم ہونے کے بعد لوگ وہاں سے روانہ ہو رہے تھے۔ جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہ مقامی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

رواں سال اگست میں بھی فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملہ ہوا تھا جس میں اہم کمانڈر سمیت 36 لوگ ہلاک ہوگئے تھے اور اس کی کی ذمہ داری حوتی گروپ نے قبول کی تھی۔

خیال رہے کہ یمن 2014 سے بد امنی کا شکار ہے اور سعودی اتحادی وہاں امن کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ پانچ سال قبل حوتی موومنٹ نے صدر کو معطل کر دیا تھا جس کے سبب بد امنی پیدا ہوئی۔


متعلقہ خبریں