امریکہ میں تین چھوٹے طیارے گرنے سے ہلاکتیں

چھوٹا طیارہ گر کرتباہ، فٹ بال ٹیم کے 5کھلاڑی ہلاک

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ میں ایک دن کے دوران تین چھوٹے طیارے گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طیارے لوزیانا، نیویارک اور شمالی کرولائنا میں گرے جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ طیارے گرنے کے تینوں حادثات میں کم سے کم 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست لوزیانا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے مقامی فٹبال ٹیم کے پانچ کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ امریکہ کی ریاست لوزیانا میں ہیش آیا۔ طیارہ ٹیک آف کے 5 منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھوٹے طیارے میں6 افراد سوار تھے جو اٹلانٹا  جا رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون رپورٹر بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی وقت صبح 9 بجے طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گرا جس سے قریب کھڑی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ حادثے سے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے جن کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے وجہ معلوم فی الحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھند بھی حادثے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

طیارہ گرنے کا دوسرا حادثہ جنوبی کیرولائنا کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جب لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم سول ایوی ایشن حکام نے رن وے عارضی طور ہر بند کردیا ہے۔

سی این این کے مطابق نیویارک کے نواحی علاقے میں بھی ایک طیارہ گرا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 


متعلقہ خبریں