وزیراعظم کا آخری یوٹرن قریب لگتا ہے،قمرزمان کائرہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں سے یوٹرن لے رہی ہے اور لگتا ہے کہ وزیراعظم کا آخری یوٹرن قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا جب اپوزیشن نے نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کی توکہا گیا کہ آین آراومانگ رہے ہیں اور وزیراعظم نے خود کیا کردیا ہے۔

حکومت نےمالم جبہ او ربی آرٹی میں اپنے لوگوں کو بچانے کےلیے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی۔ بی آرٹی اورمالم جبہ میں اپوزیشن کےنہیں ان منصوبوں میں پی ٹی آئی کےلوگوں پرالزامات ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے اور جو لوگ خان صاحب کےساتھ ہوگئےان کے گناہ دھل گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی گھبراہٹ نظرآرہی ہے،عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم وضاحت دیں، مزاحمت کون کررہا ہے؟ ان کومذاحمت نہیں ملامت ہو رہی ہے۔

نیب آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہرمعاملہ عدالت میں نہیں لےجانا چاہتے، نیب آرڈیننس پرپارلیمنٹ میں بات کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں بینظیرکےوژن کولےکرچل رہے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری ملک کےدیگرشہروں میں بھی جائیں گے۔

قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ بلاول بھٹونے2020میں حکومت کے جانے کا اعلان کر رکھا ہے وہ 4اپریل سے پہلے پنجاب کےاضلاع کا دورہ کریں گے اور 8 سے 10 اضلاع میں جائیں گے۔ 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سے پہلے یہ پنجاب دورہ مکمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں