پولیو وائرس کا گڑھ: کراچی، پشاور، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ قرار

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کراچی، پشاور، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کو پولیو وائرس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہروں میں حالیہ انسداد پولیو مہم  کو ایک دن اضافی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 43.9 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے جب کہ ہدف 39.6 ملین بچوں تک رسائی تھا۔

ایک لاکھ 63 ہزار افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دسمبر میں پولیو  مہم کے کامیاب نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ  پروگرام ایک مرتبہ پھر درست سمت  اختیار کرچکا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کامیاب نتائج پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں دولاکھ 65 ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پولیو وائرس  کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہم کے دوران ملک کے جغرافیائی نقشے پر موجود کوئی بھی ایسا مقام نہ تھا جو پولیو ٹیموں کے لیے ناقابل رسائی رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے  کی مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی کارکردگی اور ان کی مسلسل  حمایت کو سراہتا ہوں۔

پاکستان میں پولیو کی صورتحال پر خوفناک انکشافات

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ والدین نے پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کو اپنے دروازوں پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ والدین کے تعاون کے بغیر پولیو سے پاک پاکستان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے فرنٹ لائن ورکرز کو اصل ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عزم ہر سطح پردکھائی دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ پولیو مہم کا افتتاح خود کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے انسداد پولیو مہم کی قیادت کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، صوبائی  ای او سی کوآرڈینیٹرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی حالیہ مہم  میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسداد پولیو کے اقدام نے صحت تحفظ ہیلپ لائن  کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد  قومی مہم کے دوران  پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی بروقت  معلومات  سامنے لانا تھا۔

پی ایم ڈی سی کیوں تحلیل کی گئی ؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتادیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلپ لائن پرکل 253 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 154 میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی درخواست  کی گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کال سنٹر نے آپریشن ٹیموں کی مدد سے فوری طور پر شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 99 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف حاصل کیا جو حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں