انسٹاگرام پر 2019 کی مقبول ترین پانچ شخصیات کون ہیں؟


سوشل میڈیا کی ایک مقبول ترین ایپ انسٹاگرام کا آغاز تصاویر شیئر کرنے سے ہوا تھا تاہم دھیرے دھیرے اس کا رخ تبدیل ہوتا گیا اور یہ ایک موبائل ایپلیکیشن سے لائف اسٹائل میں تبدیل ہو گئی ہے۔

اب اس میں فالوورز کی تعداد مقبولیت کا بڑا پیمانہ بن چکا ہے، بنگو گرام کے مطابق 2019 کے اختتام پر انسٹاگرام کی دس مقبول ترین شخصیات یہ ہیں۔

1۔ کرسٹیانو رونالڈو

دنیا کے نامور فٹبالر کرسٹینو رونالڈو اس وقت انسٹاگرام پر 19 کروڑ فالوورز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وہ اب تک تین مرتبہ ’گولڈن بال‘ اور چار بار ’گولڈن بوٹ‘ کا اعزاز جیت چکے ہیں۔

2۔ آریانہ گانڈی

نوجوان امریکی اداکارہ اور گلوکارہ آریانہ گانڈی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔ گڑیا جیسے لباس کے ساتھ وہ بچپن سے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں، اس وقت وہ البمز، فلمیں اور ٹی وی سیریز میں مصروف ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 16 کروڑ ستر لاکھ ہے۔

3۔ دی راک (ڈائن جانسن)

امریکی ریسلر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ڈائن جانسن اس وقت 16 کروڑ 20 لاکھ فالوورز کے ستھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس وقت وہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

4۔ سیلینا گومز

انسٹا گرام پر 16 کروڑ 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی سیلینا گومز 24 سال کی عمر میں ہی گلوکارہ، اداکارہ، موسیقار اور موسیقی سے متعلق مصنفہ کے نام سے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہیں یونی سیف کی جانب سے ’گڈول ایمبیسڈر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔

5۔ کم کاردا شیان

امریکی ماڈل اور اداکارہ کم کارداشیان نے مختلف ٹی وی سیریز میں کام کیا ہے اور وہ انسٹاگرام کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد 15 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں