پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39.9 پوائنٹس کے اضافے پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کے روز 39.9 پوائنٹس کے اضافے سے 40,887.62 پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے لے کر آخری گھنٹے تک تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 41,295.28 تک چلا گیا تھا۔

کاروبار کے آخری گھنٹے میں اسٹاک مارکیٹ اچانک مندی کا شکا ہوگئی اور 60 منٹ میں 30 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 110,675,670 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,663,977,116 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر صرف 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور 23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی۔

نو سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس تھی۔ 16 سے 20 دسمبر کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں