نیب آرڈیننس اور حکومت کے نعروں میں کھلا تضاد ہے، حمزہ شہباز

9 ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے اضافی قرضے لیے گئے، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل


لاہور.  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبار نے کہا ہے کہ  نیا نیب آرڈیننس اور  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے نعروں میں کھلا تضاد ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کو یہ دن دیکھنا تھا کہ نیب آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا۔ احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لیتے۔ کنٹینر پر کیے وعدے ایک ایک ہو کر جھوٹے ثابت  ہو رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں بڑے سقم ہیں ان میں تبدیلیاں ہونی چاہیں۔ بہتر ہوتا کہ نئے نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتی۔ اس حکومت کا کوئی عمل سیدھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کردیا گیا ملک کہاں جائے گا۔ دو وقت کی روٹی چھننے والے کا اب اللہ حساب کرے گا۔

حمزہ شہباز نے نئے نیب آرڈیننس پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔


متعلقہ خبریں