سندھ: اسکولوں و کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان

سندھ: اسکولوں و کالجوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان

کراچی: سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں و کالجوں کی تعطیلات میں اضافے پرغور و خوص شروع کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے صوبائی سیکریٹری اس ضمن میں حتمی فیصلہ کل کریں گے۔

خیبر پختونخوا: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یخ بستہ ہواؤں اور بے پناہ پڑنے والی سردی کے باعث حالیہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے پہ غور و خوص شروع کردیا ہے۔ سندھ کے اسکولوں و کالجوں میں جاری موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کیے جانے کا قوی امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں اور گہری دھند کے سبب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں گزشتہ روز اضافہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں مؤرخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر میدانی علاقوں میں 31 دسمبر اور ‏پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں