شادی کی پہلی رات دلہن پراسرا طور پر ہلاک، دلہا بیہوش، مقدمہ درج


لاہور میں شادی کی پہلی رات دلہن پراسرا طور پر ہلاک اور دلہا بے ہوش پایا گیا، دونوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے دلہن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی دلہن سویرا کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے دلہا اور اسکے اہلخانہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب بیاہ کر پیا گھر سدھارنے والی سویرا اور اسکا خاوند آصف کمرے میں بیہوشی کے عالم میں پائے گئے۔

دلہن سويرا کے بھائي نے دلہا اور اسکے گھر والوں پر سویرا کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام لگايا ہے۔ پوليس نے دفعہ 302 کي دفعات کے تحت زخمي دلہے اور اس کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقيقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق سويرا کی ہفتے کے روز آصف کےساتھ شادی ہوئی تھي۔ شادي کے اگلے روز دونوں کو کمرے ميں بے ہوشی کي حالت ميں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے اسپتال میں دلہن کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق سویرا کا شوہر تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ملزم آصف کے بیان کی روشنی میں تفتیش ہوگی۔


متعلقہ خبریں