مدرسے کے طلبہ نے ٹیکنالوجی کے میدان میں سب کو پچھاڑ دیا

مدرسے کے طلبہ نے ٹیکنالوجی کے میدان میں سب کو پچھاڑ دیا

اسلام آباد: مدرسہ جامعہ بیت السلام کے طلبا نے مختلف یونیورسٹیوں کے درمیان ہونے والے روبوٹس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس مقابلے میں 20 جامعات نے شرکت کی۔

اس تعلیمی مقابلے کا انعقاد ٹیکسلا کی ہائی ٹیک یونیورسٹی میں کیا گیا۔

جامعہ بیت السلام کے طلبہ نے ناصرف روبوٹک مقابلہ جیتا بلکہ اسی دن منعقد کیا جانے والا اردو میں تقاریر کا مقابلہ بھی اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ ہائی ٹیک یونیورسٹی میں سالانہ بنیادوں پر 20 بہترین جامعات کے درمیان نصابی اور ہم نصابی مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں۔

روبوٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے جامعہ بیت السلام کا شمار پاکستان کے معتبر ترین سماجی بہبود کے اسلامی اداروں میں ہوتا ہے۔

اس ادارے میں طلبہ کو ناصرف دینی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔

جامعہ بیت السلام کے طلبہ میٹرک اور او لیول کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بہترین تعلیمی کارکردگی اور ذہانت کے باعث ملک بھر میں بہت سے مقابلے جیت کر ادارے کا نام روشن کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں