بلاول بھٹو کی پیشکش: ایم کیو ایم ساتھ دینے کے لیے شرائط عائد کرے گی؟

بلاول بھٹو کی پیشکش: ایم کیو ایم ساتھ دینے کے لیے شرائط عائد کرے گی؟

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی سے سیاسی ہاتھ ملانے اور صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے لیے متعدد تجاویز پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔

حکومت سے علیحدگی کی صورت میں بلاول کی ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اس وقت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں مصروف ہے جس میں تمام اہم رہنما شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر پی پی پی کے ساتھ سندھ کی حکومت میں شراکت داری کی جائے تو اس کے سیاسی و سماجی اثرات کیا ہوں گے؟ عوام الناس کا ردعمل کیا ہوگا؟ اوریہ کہ پی پی کے ساتھ کن شرائط پر سیاسی اتحاد کیا جائے؟

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پی پی پی کے ساتھ صوبائی حکومت میں شراکت داری کے لیے شرائط عائد کرسکتی ہے کہ صوبائی حکومت قانون سازی کے ذریعے موجودہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی لائے اور میئر کراچی سے واپس لیے گئے تمام اختیارات و محکمے واپس کیے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان جاری اجلاس کے اختتام پراپنی شرائط سے بذریعہ اعلامیہ آگاہ کرے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ  وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے تو اسے سندھ کی صوبائی حکومت میں شامل کرلیا جائے گا۔

کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، وسیم اختر

ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں اتنی ہی انہیں سندھ حکومت میں دے دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بننے والی حکومتوں کو وفاق سے اپنا حق چھیننا پڑے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش سے ملکی سیاست میں ایک ہلچل سے محسوس کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں