سندھ: ملزمان کی دیدہ دلیری، گھر پہ حملہ، لوٹ مار اور موتیا اغوا

سندھ: ملزمان کی دیدہ دلیری، گھر پہ حملہ، لوٹ مار اور موتیا اغوا

کندھ کوٹ: اندرون سندھ پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا ایک مرتبہ پھراس وقت پھوٹ گیا جب ملزمان نے دن دیہاڑے ایک گھر پہ حملہ کرکے نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ فرار ہوتے ہوئے علی الاعلان نابالغ 14 سالہ موتیا کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔

کراچی میں 10 ہزار روپے کے عوض بچیوں کے اغوا کا انکشاف

متاثرہ اہل خانہ کی جانب سے علاقہ تھانہ میں باقاعدہ رپورٹ درج کرانے اور ملزمان کی نشاندہی کرنے کے باوجود تاحال پولیس نہ مغویہ کو بازیاب کراسکی ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی کے نواحی گاؤں کے رہائشی قیصرو مارواڑی نے تھانہ تنگوانی میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم علی حسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر پر حملہ کیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے اس کی 14 سالہ بیٹی موتیا کو بھی اغوا کرکے لے گیا۔

قیصرو مارواڑی اور دیگر متاثرہ افراد نے صوبائی حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مغوی بیٹی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور ظلم ڈھانے والے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

مانسہرہ کی لڑکی لاہور سے اغوا،سندھ میں فروخت: بازیابی کے عدالتی احکامات جاری

ہم نیوز کے مطابق متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے میں باقاعدہ رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور وہ اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کے خلاف قرار واقعی کارروائی کی جائے گی۔

ملکی ذرائع ابلاغ میں تواتر سے ایسی خبریں شائع ہوتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس حکام بروقت اور فوری کارروائی کرنے کے بجائے روایتی تساہلی اور بے حسی سے کام لیتے ہیں جس کا براہ راست فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے جب کہ فریادی کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ ناقابل تلافی ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں