سائرہ سے علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں، اداکار شہروز سبزواری نے خاموشی توڑ دی

سائرہ سے علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں، اداکار شہروز سبزواری نے خاموشی توڑ دی

کراچی: ممتاز اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق سے متعلقہ خبروں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔ انہوں نے ا س ضمن میں باقاعدہ ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی راہیں جدا ہو گئیں؟

ہم نیوز کے مطابق معروف اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور ممتاز اداکار جاوید شیخ کے بھانجے شہروز سبزواری نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس کا مقصد افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کو روڈ پر لایا جارہا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایک ایسی لڑکی کو میرے اور سائرہ کے بیچ لا یا جا رہا ہے جس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

شہروز سبزواری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماڈل صدف سے ان کے تعلقات نہیں ہیں اور ان سے ملاقات بھی صرف ایک ماہ قبل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنا کسی ثبوت کے کسی کے کردار پر انگلی اٹھانا گناہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہروز سبزواری نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مسلمان ہونے کے ناطے ان کا فرض ہے کہ وہ کسی لڑکی عزت کی حفاظت کریں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ سائرہ میری بیوی ہے اور ہماری طلاق سے متعلق غلط خبریں گردش کررہی ہیں۔ انہوں ںے تصدیق کی ہے کہ چھ ماہ قبل انہوں نے سوچے سمجھے فیصلے کے تحت علیحدگی اختیار کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اپنی اہلیہ کے متعلق انہوں نے ویڈیو پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سائرہ اب بھی ان کی بیوی اور عزت ہیں۔

شوبزانڈسٹری میں گزشتہ سات سالوں کے دوران شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی جوڑی انتہائی مقبول قرار دی جاتی رہی ہے۔ دونوں نے زندگی کے سات سال اکھٹے گزارے ہیں اور ان کی ایک پانچ سالہ بیٹی بھی ہے۔

گزشتہ روز سے یہ خبریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زیر گردش رہی ہیں کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

خلع کا دعوی فاطمہ سہیل کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، گلوکارمحسن عباس

شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق بھی سامنے نہیں آئی تھی البتہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک نہ ختم ہونے والی بحث کا سلسلہ ضرور شروع ہوگیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں