ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود، بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا کے  پہاڑی علاقوں اور گلکگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

بالائی سند ھ  اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے دھند پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔ کراچی کا موسم  خشک اور سرد رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 25 تک جا سکتا ہے۔

خٰبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، صوابی، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور مردان میں دھند پڑنے کا امکان۔

صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شدید سرد رہے گا۔ چترال، سوات اور دیر کے اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

پشاور میں شدید دھند کے سبب اسلام آباد موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ پشاور میں سردی کی حالیہ لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان۔

گلگت سے دیگر اضلاع کا رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ گلگت سکردو روڈ بند جبکہ شاہراہ قراقرم ہنزہ نگر سیکشن بھی بلاک ہے۔ گلگت چترال روڈ بھی بلاک ہوگیا اور گلگت استور اور گلگت کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔

آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ سردی اسکرود میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں